امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی دوڑ میں شامل ٹیڈ کروزکی اس تجویزپر کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’مسلم علاقوں کا گشت کرکے انہیں محفوظ بنائیں نیویارک کے حکام اور مسلمان امریکیوں کی طرف سے شدید ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
رواں ہفتے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ٹیڈ کروز نے نیویارک سٹی کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کے دور میں آزمائے گئے ایک پولیس پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمان امریکیوں کی نگرانی کی تجویز دی۔
Nastaleeq, Nafees nastaleeq, Nafees Web Naskh, Helvetica, sans-serif">
بدھ کو ٹائمز اسکوائر میں نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے نیویارک کے محکمہ پولیس کے کمشنر بل بریٹن کے ہمراہ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت بدل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کروز کے بیان پر بہت ناراض ہیں خصوصاً اس لیے کیونکہ پولیس میں مسلمان افسر بھی موجود ہیں جو اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی کروز کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نفرت کا پرچار نہیں کرنا چاہیئے۔